12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:1
سندھ :ہر ضلع میں 20 فیصد سے زائد ڈاکٹر سرکاری ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں
کراچی… محکمہ صحت سندھ نے مختلف اضلاع میں ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے 40ڈاکٹروں کو معطل کر دیا۔سیکریٹری صحت انعام اللہ دھاریجو نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے کے ہرضلعے کے 20 فیصد سے زائد ڈاکٹرز ڈیوٹیوں سے غیرحاضررہتے ہیں۔ ڈیوٹیوں میں کو تاہی برتنے والے ڈاکٹروں کے خلاف نواب شاہ، سکھر، خیر پور اور ٹھٹھہ کے اضلاع میں کریک ڈاوٴن کیا گیا جس کے دوران غیر حاضر رہنے والے 181ڈاکٹروں کی نشاندہی ہوئی۔ سکیرٹری صحت نے بتایا کہ 40ڈاکٹروں کو ضابطے کی کاروائی کے بعد معطل کر دیا گیا ہے جبکہ باقیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔