تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 16:38

ڈینگی بخار سوات کے بعد پشاور پہنچ گیا

پشاور…ڈینگی بخار سوات کے بعد پشاور پہنچ گیا۔ڈینگی بخار میں مبتلا تین افرادکو پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں داخل کردیا گیا۔خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈینگی بخار میں مبتلا تین افراد کا تعلق ارباب روڈ، ورسک اور گلبہار سے ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈینگی کے تین مریضوں کی تصدیق کے بعد کے ٹی ایچ میں خصوصی وارڈ مخصوص کرکے انہیں وہاں منتقل کردیا گیا۔اوراسپتال عملے کو الرٹ کر دیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.