تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:4

گوشت اتنا کھائیں جتناہضم کرسکیں؛ طبی ماہرین

کراچی…قربانی کے بعدگوشت سے بنے مزے مزے کے کھانے اورتکہ بوٹی کے دور کا آغاز ہوگیا ہے، مگر ٹھہریئے! طبی ماہرین کہتے ہیں کہ گوشت اتنا کھائیں جتناہضم کرسکیں ورنہ بیماریوں میں مبتلا ہو کر اپنی عید کا مزہ کر کر ہ کر بیٹھیں گے۔ عید قرباں کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ لوگ سنت ابراہیمی کی ادا ئیگی کے بعدکئی دنوں تک قربانی کے گوشت سے بنے لذیذ اور چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہو تے ہیں مگر یہی مرغن کھانے جب معمول بن جائیں توطبی مسائل پیداکرسکتے ہیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق گوشت کھانے میں بے احتیاطی سے پیٹ کی خرابی اورمعدے میں تکلیف ہی نہیں ہائی بلڈ پریشرسمیت دیگر بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ گوشت کو سبزیوں اور دالوں میں ملا کرکھانے سے اسکی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.