تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 13:6

پنجاب:24گھنٹوں کے دوران 13 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

لاہور…پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 13 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 521 تک جا پہنچی۔ڈینگی وائرس نے پنجاب میں ایک مرتبہ پھر اپنے پنجے گاڑھ لئے ہیں۔ راولپنڈی اور لاہور میں مزید تیرہ افراد اس وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ لاہور کے میو اسپتال میں 6 اور ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں 7 افراد کو داخل کرایا گیا ہے۔ پنجاب میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعداد 6 ہزار290 تک جا پہنچی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.