تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:39

فضائی آلودگی پھیپھڑوں کے کینسر کی بڑی وجہ ہے،عالمی ادارہ صحت

نیویارک …این جی ٹی …عالمی ادارہ صحت نے میں فضائی آلودگی کو کینسر کی سب سے بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فضا میں موجود زہریلے مادے پھیپھڑوں اور مثانے کے کینسرکا سبب بن سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق آلودہ فضا میں سانس لینا تمباکو نوشی کرتے ہوئے شخص کے ساتھ بیٹھ کر سانس لینے کے مترادف ہے جو بہت سی جان لیوا بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ماہرین فضائی آلودگی کو کینسر اور عارضہ قلب سمیت سانس کی مختلف خطرناک امراض کی وجہ بھی قرار دے چکے ہیں۔ اقوام ِ متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ ِ صحت کے اعداوشمار کے مطابق2010 میں دنیا بھر میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ23 ہزارتھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.