24 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:56
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پولیو کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے
کراچی…پاکستان سمیت دنیابھر میں آج پو لیو کے خاتمے کا دن منا یا جا رہا ہے۔ حکومت اورعالمی اداروں کی طرف سے خصوصی مہمات چلانے کے باوجود خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں پو لیو کا مرض بڑھتا جا رہا ہے۔خیبر پختونخوا میں ہرمہینے بلاناغہ پو لیو مہم چلانے کے باوجود پولیو کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔پشاوراور صوابی سمیت صوبے کے بعض علاقوں میں پولیو مہم کے رضاکاروں پر حملوں کی وجہ سے پو لیو مہم بار بار تعطل کا شکار رہی۔اور لاکھوں بچے پو لیو قطروں سے محروم رہے۔ان حملوں کے بعد پو لیوورکرزبھی عدم تحفظ کاشکارہیں۔