تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 16:46

پو لیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے تمام ضروری انتظامات کر لئے،کمشنر پشاور

پشاور…کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس نے کہا ہے کہ پو لیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔ اہداف کے حصول تک پولیو مہم جاری رہے گی۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے کمشنر صاحبزادہ انیس کا کہنا تھا کہ پشاور میں انسداد پولیو مہم کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کو تحفظ دینے والے سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں کا مقصد پو لیو مہم کو ناکام بنا نا ہے۔ کمشنرکا کہنا تھا کہ ہر ٹیم کی حفاظت کے لئے پو لیس اہلکار متعین ہیں اور مہم اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.