24 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:59
پنجاب میں مزید 25 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
لاہور…پنجاب میں ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 25افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب کے دو اضلاع لاہور اور راولپنڈی ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ڈینگی وائرس کے نئے مریضوں کا تعلق بھی انہی دو شہروں سے ہے۔ پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد چھ سو بیالیس ہو گئی ہے جبکہ مشتبہ کیسز چھ ہزار 603 ہیں۔ ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ حکام خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔