26 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 18:34
لاہورمیں ڈینگی بخار میں مبتلا خاتون دم توڑ گئی
لاہور…لاہورمیں ڈینگی بخار میں مبتلا ایک خاتون دم توڑ گئی ، صوبے میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی ۔ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 14کیس سامنے آگئے محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی سے جاں بحق ہونے والی 30 سالہ خاتون کا تعلق لاہورکے علاقے باغبانپور ہ سے تھا اور وہ سی ایم ایچ میں زیر علاج تھی۔ محکمہ صحت کے مطابق جمعے کو راولپنڈی میں ایک نوجوان ڈینگی بخار سے چل بسا تھا ۔ ڈینگی کے 14نئے کیسز کاتعلق لاہوراور راولپنڈی سے ہے، میواسپتال میں2،جنرل اسپتال میں 4،گنگا رام میں 1، ایک نجی اسپتال میں 4اورہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں 4مریض زیرِ علاج ہیں،رواں سال پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی کْل تعداد685 تک جا پہنچی ہے۔لاہور میں 328 اور راولپنڈی میں 234 ڈینگی کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔