27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:12
پنجاب میں 33نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
لاہور…پنجاب میں24 گھنٹوں کے دوران33 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق موجودہ سیزن میں صوبے میں ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد718ہوگئی،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں17،میواسپتال لاہورمیں3اور جنرل اسپتال میں5ڈینگی وائرس کے مریض لائے گئے،لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی کْل تعداد343ہو گئی ہے۔