27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:53
پڑھائی میں اچھی کارکردگی کیلئے ورزش بے حد ضروری ہے،نئی تحقیق
لندن …این جی ٹی …تعلیمی میدان میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے صرف دماغی مشقت ہی کافی نہیں بلکہ جسمانی محنت بھی بے حد ضروری ہے۔ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ امتحانوں میں جتنی سخت ورزش کی جائے گی نتائج اتنے ہی اچھے سامنے آئیں گے۔تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے ورزش کر نے والے طلبہ پڑھائی میں اپنے دیگر ہم عصر طالبعلموں کی نسبت کلاس روم میں ذہنی طور پر زیادہ چاق و چوبند اور مستعد رہتے ہیں۔ 5,000 بچوں پرکئے گئے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسے بچے جو ورزش سمیت دیگر جسمانی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں وہ نہ صرف ذہنی صلاحیتوں میں دوسروں سے آگے رہتے ہیں بلکہ مشکل سائنسی مضامین میں بھی اچھے نمبر لیتے ہیں۔