تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:5

میٹھے کا زیادہ استعمال آپ کو بھلکڑ بھی بنا سکتا ہے،نئی تحقیق

برلن… این جی ٹی…میٹھے کا زیادہ استعمال صرف موٹاپے اور ذیا بیطس کا باعث ہی نہیں بنتا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو بھلکڑ بھی بنا سکتا ہے۔ جی ہاں جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق میٹھی اشیا کا بہت زیادہ استعمال غائب دماغی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق خون میں شوگر لیول کم ہونا نہ صرف جسمانی طور پر بلکہ دماغی طور پر بھی فائدے مند ثابت ہوتا ہے جبکہ اس کے برعکس ہائی شوگر لیول دماغی کمزوری کا باعث بھی بن سکتا ہے۔141افراد پر اسٹڈی کے دوران کم شوگر لیول والے افراد یادداشت کے مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے جبکہ اس کے مقابلے میں ہائی شوگر لیول رکھنے والے افراد کے لئے 30 منٹ قبل کی باتیں یاد کرنا بھی کافی مشکل رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.