29 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:37
پنجاب میں ڈینگی سے ایک ہی دن میں3 افرادجان کی بازی ہا رگئے
لاہور…اکتوبرکامہینہ ختم ہونے کو ہے،لیکن لاہورمیں ڈینگی وائرس نے مزید پَرپھیلا دیئے ہیں،پچھلے24گھنٹے کے دوران ڈینگی وائرس کے42 نئے کیسز سامنے آ گئے،جبکہ موجودہ سیزن میں پہلی بار ایک ہی دن ڈینگی میں مبتلا3افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد6ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 42 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،جس کے بعدصوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 805 ہو گئی،دوسری جانب محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق لاہورمیں موجودہ سیزن کے دوران پہلی بارایک ہی دن میں ڈینگی سے متاثرہ3مریض دم توڑ گئے،ان میں فہد اشرف نامی نوجوان کوٹ خواجہ سعید اسپتال، ارشاد سروسز اسپتال اورشوکت ماڈل ٹاوٴن میں واقع نجی اسپتالوں میں زیرِعلاج تھے،پنجاب میں موجودہ سیزن میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد6 ہوگئی ہے۔