30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:11
کھا نے میں نمک کا کم استعما ل صحت کے لئے مفید ہے
نیویارک… این جی ٹی…امریکی ما ہرین کی ایک حا لیہ تحقیق سے یہ با ت ثا بت ہو ئی ہے کہ کھا نے میں نمک کا زیا دہ استعما ل نا صرف مضرِ صحت ہے بلکہ کئی بیما ریوں کا بھی سبب بن سکتا ہے۔ ما ہرین کا کہنا ہے کہ کھا نے میں نمک کا کم استعما ل صحت کے لئے فا ئدہ مند ہو نے کے ساتھ فا لج اور دل کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے اور بلڈ پر یشر بھی نا رمل رہتا ہے۔ ما ہرین کا مزید کہنا ہے کہ صرف نمک کے استعما ل میں احتیا ط کر نے سے مضرِ َصحت بیماریوں کے سا تھ علا ج پر خرچ ہو نے والے اخراجا ت سے بھی بچا جا سکتا ہے۔