30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 16:5
ڈینگی کے پنجاب میں ڈیرے، محکمہ صحت کی کارکردگی مایوس کن
لاہور…ڈینگی نے پنجاب میں ایک مرتبہ پھر ڈیرے ڈالنے شروع کر دیے خطرناک وائرس اب تک چھ زندگیاں نگل چکا ہے۔ صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 857 ہو گئی۔ تاہم محکمہ صحت کی کارکردگی صرف سیمینارز اور واک تک محدود ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ڈینگی مچھر ایک مرتبہ پنجاب میں سر اٹھا رہا ہے۔۔24گھنٹوں کے دوران مزید 52 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت صرف بڑے بڑے دعوے کرنے میں مصروف۔۔ نا کہیں سپرے،،، نا کوئی اورا قدام۔محکمہ صحت نے ڈینگی وائرس پھیلنے کا سارا الزام تھوپ دیا موسم کے سر۔۔احسن اقبال،،،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،ڈینگی وائرس پھیل رہا ہے لیکن محکمہ صحت کے پاس جان بچانے والی ڈرپس انتہائی کم ہیں۔۔ اسپتالوں کی جانب سے درخواستیں بھی دی گئیں۔۔ لیکن تین ماہ ہو گئے، ڈرپس کی کمی پوری نہ ہو سکی۔طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر محکمہ صحت نے ڈینگی وائرس کو سیریس نہ لیا تو یہ گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔.***