تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 17:26

شہباز شریف کی راولپنڈی میں ڈینگی کے اضافے پر تشویش

راولپنڈی…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں صفائی اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے لیے گرینڈ آپریشن کی ہدایت کر دی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جرمنی سے وڈیولنک کے ذریعے راولپنڈی میں ڈینگی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعلی ٰنے راولپنڈی انتظامیہ سے استفسار کیا کہ ڈینگی مچھر اور لاروا کی تلفی کا طریقہ کار وضع ہونے کے باوجود سستی کا مظاہرہ کیوں کیا گیا۔ انہوں نے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور ارکان صوبائی اسمبلی کو گلی محلوں میں جا کر مہم کی نگرانی کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی انتظامیہ کو ڈینگی انسداد مہم پر روزانہ رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.