تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
31 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 22:6

پنجاب میں مزید 52افراد کو ڈینگی لاحق

لاہور…پنجاب میں مزید 52 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ،محکمہ صحت کی ٹیموں نے گھر گھر جاکر ڈینگی سے بچاوٴ کے طریقے بتانے شروع کردیئے۔ پنجاب میں نئے ڈینگی مریضوں کا تعلق فیصل آباد، قصور، سیالکوٹ، راولپنڈی اور لاہور سے ہے۔صوبے میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعدادبڑھ کر 891 ہو گئی ہے، لاہور اور راولپنڈی میں ڈینگی مریض سب سے زیادہ ہیں۔ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت کی ٹیموں نے گھر گھر جا کر لوگوں ڈینگی سے بچاوٴ کے طریقے بتانا شروع کردیئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.