2 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:49
سونے سے قبل موبائل فون اور لیپ ٹاپ کا استعمال نیند کا دشمن ہے،ماہرین
نیویارک…این جی ٹی…ایک امریکی تحقیقی ادارے کے ماہرین کے مطابق رات میں ایک گھنٹے یا اُس سے زائد موبائل فون، لیپ ٹاپ ، ٹی وی اور ٹیبلیٹ پی سی جیسی الیکٹرانک ڈیوائسزکااستعمال انسان کی نیند میں خلل اور بے سکونی کا سبب بنتا ہے جو نوجوانوں پرزیادہ بری طرح اثر انداز ہوتاہے۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی روشنی کے مو جو دگی میں انسا نی جسم میں گہر ی نیند کے باعث بننے والے کیمیا ئی مادّےMelatonin کی مقدا ر کم ہوجاتی ہے جس سے کم خوابی کی شکا یت پیدا ہو تی ہے ۔