تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:9

پنجاب میں 2 اور شہری ڈینگی وائرس کا شکاربن گئے

لاہور…پنجاب میں ڈینگی وائرس نے 2اور جانیں لے لیں۔ صوبے میں مرنے والوں کی تعداد 8ہو گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 59 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت نے اپنی غفلت کو چھپانے کے لیے قصور وار موسم کو ٹھہرا دیا۔پنجاب میں ڈینگی وائرس قابو سے باہر ہو گیا ہے اور روزانہ بڑی تعداد میں مریض اسپتال پہنچنے لگے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 974 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس وائرس نے لاہور کو سب سے زیادہ متاثر کیا، جہاں 440 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ مزید 2 افراد ڈینگی وائرس کے باعث چل بسے ہیں۔اسپیشل سیکرٹری صحت بابر حیات کہتے ہیں کہ ڈینگی مچھر گھروں میں داخل ہو رہا ہے شہری خیال رکھیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھر زیادہ ہونے سے ڈینگی وائرس پھیلا۔ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہونے پر ہی اس سے جان چھوٹے گی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت صرف میٹنگز میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اسپرے اور لاروے کی تلفی کیلئے کام کرتا تو اتنی بڑی تعداد میں لوگ بیمار نہ پڑتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.