تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:42

صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے مزید 52کیس سامنے آگئے

لاہور…24گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے مزید 52کیس سامنے آ گئے، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1026ہو گئی۔ محکمہٴ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 37نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ راولپنڈی میں 6نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، لاہور کے اتفاق اسپتال میں22 اورسروسز اسپتال میں 7نئے مریض لائے گئے جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1026 ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.