تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:58

لوگ دوپہر کے وقت زیادہ جھوٹ بولتے ہیں،نئی تحقیق

نیویارک… این جی ٹی…ویسے تو جھوٹ بولنے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہوتا لیکن ماہرین کے مطابق دوپہر کے وقت تو لوگوں کی باتوں کا بالکل بھی اعتبار نہیں کرنا چاہئے۔جی ہاں امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی میں ہونے ولی ایک تحقیق کے مطابق دوپہر کے وقت لوگوں میں جھوٹ بولنے اور کہانیاں گھڑنے کا جذبہ اپنے عروج پر ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دوپہر یا سہ پہر کے وقت لوگ اپنے روزمرہ کام کاج میں تھک ہار کر سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں اس لئے ان میں جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے کا جذبہ کچھ زیادہ ہی بڑھ جاتا ہے۔اس کے مقابلے میں صبح کے وقت لوگ تروتازہ ہوتے ہیں اس لئے وہ ہر بات کا درست جواب دینے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.