تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
3 نومبر 2013
وقت اشاعت: 18:34

لاہور میں انسداد ڈینگی واک، حکومتی زعماء اور شہریوں کی شرکت

لاہور…لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث آج صوبے بھر میں انسداد ڈینگی ڈے منایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں لاہور سمیت ہر شہر میں مختلف مقامات پر ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا۔ شرکا نے ڈینگی سے آگاہی کے کیمپ بھی لگائے۔ام فروا کی رپورٹ کے مطابق انسداد ڈینگی ڈے کی وجہ سے لاہور کے سرکاری اسکول اور دفاتر کھلے رہے،شہر کے 9ٹاوٴنز میں ڈینگی آگاہی کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا،انسداد ڈینگی کی سب سے بڑی واک داتا گنج بخش ٹاوٴن میں ہوئی جس میں ڈی سی او،کمشنر،صوبائی وزرااور پنجاب اسمبلی کے اراکین نے بھی حصہ لیا، شرکانے ہاتھوں میں انسداد ڈینگی کے پیغام والے پلے کارڈز اوربینرز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر اسکولوں کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد اور اساتذہ نے بھی واک میں شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.