4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 20:12
روزانہ برش کی عادت ڈالیں اور امراضِ قلب دور بھگائیں،نئی تحقق
واشنگٹن …روزانہ برش کرنا دانتوں کے لئے فائدے مند تو ثابت ہوتا ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔جی ہاں امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ برش کرنے کی عادت امراضِ قلب سے بچاؤ کے لئے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مسو رڑھوں پر جمع ہونے والے جراثیم دل کی بیماریوں سمیت کئی مہلک امراض کا سبب بنتے ہیں لیکن روزانہ کی بنیاد پر دانت صاف کر کے ان خطرناک بیماریوں کو دور بھگایا جا سکتا ہے۔