تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:36

پمز اسپتال اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والا بچہ مردہ حالت میں مل گیا

اسلام آباد…اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے جمعرات کے روز لاپتہ ہونے والا بچہ مردہ حالت میں مل گیا ہے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزسے جمعرات کو لاپتہ ہونے والا بچہ مردہ حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی سے ملا ہے۔بچے کے والدکے مطابق بچے کی شناخت پمزمیں اس کے ہاتھ پرلگائے جانے والے ٹیگ سے کی گئی ہے، اس کے ہاتھ پریکم نومبر کولگایاجانیوالاکینولابھی لگاہواہے۔ بچے کی تدفین اسلام آبادمیں کی جائیگی۔ پمز کے زچہ بچہ مرکز سے جمعرات کی صبح 7 بجے نامعلوم خاتون نے اس بچے کواغوکیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.