6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:5
کافی پئیں اور جگر کے کینسر کو دور بھگائیں،نئی تحقیق
روم… این جی ٹی…اب کافی پینے والوں کو اپنی اس عادت کے پختہ ہونے کا ایک نیا اور دلچسپ بہانہ مل گیا ہے۔جی ہاں اٹلی کی ایک یونیورسٹی کے تحت ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق کافی پی کر جگر کے کینسر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دن میں تین کپ کافی پی کر جگر کے کینسر کا خدشہ چالیس سے پچاس فی صد تک کم ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یورپ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق معتدل مقدار میں کافی پینے سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کی شرح بھی 25 فیصد تک کم کی جا سکتی ہے ،تو پھر کیا خیال ہے کافی پینے کے بارے میں!!