تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 نومبر 2013
وقت اشاعت: 16:4

کراچی ،کروڑوں کی لاگت سے مکمل ہارٹ ڈیزیزاسپتال غیر فعال

کراچی…کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے فیز 2 کوکروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل تو کرلیا گیا مگر آکسیجن مشینری نہ ہونے کے باعث اسپتال غیر فعال ہے اور مریض علاج کی سہولت سے محروم ہیں۔کراچی میں امراض قلب کے مریضوں کے علاج کے لیے تین جون 2005 کو فیڈرل بی ایریا میں کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز کا افتتاح کیا گیا ۔مریضوں کی بڑھتی ہو ئی تعداد کے باعث 31 جو لا ئی 2009 میں ساڑھے 62کروڑ روپے کی لاگت سے اسپتال کافیز ٹو بھی مکمل ہوچکا ہے تاہم آکسیجن لائن نصب نہ ہونے کے باعث کروڑوں روپے کی مشینری غیر فعال پڑی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آکسیجن مشینری اورلائن کی تنصیب کے اخراجات کے لیے اعلیٰ حکام کو بارہادرخواستیں دی جاچکی ہیں۔امراض قلب کے اس اسپتال کا فیز ٹو 250بستروں پر مشتمل ہے ۔کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز کے فیز ٹو میں جدید مشینری تو نصب کر دی گئی ہے لیکن انتظا میہ کا کہنا ہے کہ ہنگا می حالت کی اہم ضرورت آکسیجن مشینری کی تنصیب نہ ہونے سے اسپتال نہ مکمل سا معلوم ہو تا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.