تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:49

خیبرپختونخوا: پولیو ویکسین سے محروم رہنے والے بچوں کی تعداد میں کمی ہوئی

پشاور…پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے سات اضلاع میں اکتوبر میں ہونے والی پولیو مہم کے دوران 29ہزار بچے گھروں میں موجود نہ ہونے اور والدین کے انکار کے باعث پو لیو ویکسین سے محروم رہے۔ گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا کے سات اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی گئی، جن میں بنوں،ڈی آئی خان، کوہاٹ، لکی مروت،پشاور، صوابی اور ٹانک شامل تھے۔ مہم میں 11 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو ویکسین پلا نے کا ہد ف مقررتھا تاہم محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 29ہزار سے زیادہ بچے ویکسین سے محروم رہے جس کی وجہ بچوں کا گھروں پر موجود نہ ہونا اور والدین کا انکار بتایا جاتا ہے۔ اس کے برعکس گزشتہ سال اکتوبر کی مہم کے دوران 48 ہزار سے زیادہ بچوں کو ویکسین نہیں پلائی جا سکی تھی جس کے بعد محکمہ صحت نے علما ئے کرام کا تعاون حاصل کیا تاکہ انکاری والدین کو پولیو ویکسی نیشن پر راضی کیا جا سکے، جبکہ اسپتالوں میں اور ٹول پلازوں پر پولیو ورکرز تعینات کیے گئے جو وہاں آنے والے ہر بچے کو ویکسین پلاتے ہیں۔ ان اقدامات کے باعث صوبہ میں ویکسین سے محروم رہنے والے بچوں کی تعداد میں اس سال کمی واقع ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.