8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 17:18
مشرق وسطیٰ میں انسداد پولیو کی سب سے بڑی مہم شروع
بیروت …اقوام متحدہ نے مشرق وسطیٰ میں پولیو کے خلاف سب سے بڑی مہم شروع کردی ہے۔اقوام متحدہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ شام میں پولیو کیسز منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ مہم کے دوران مشرق وسطیٰ کے سات ممالک میں 2 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کی ترجمان نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم 6 تک چلائی جائے گی۔