8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 18:54
پاکستان میں پولیو کے دو مزیدنئے کیس کی تصدیق
اسلام آباد…پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کے 9 ماہ کے بچے معاویہ اور ایک سالہ بشریٰ میں پولیو وائرس پایا گیا ہے ، ملک بھر میں اس سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 59 ہو گئی، گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 58 کیسز سامنے آئے تھے، پولیو کے سب سے زیادہ41 کیسز فاٹا میں سامنے آئے ہیں،خیبر پختون خوا میں 9، پنجاب میں 5 اور سندھ میں اب تک چار پولیو کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی اور بچوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔.