تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
9 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:43

پنجاب : مزید 94 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور…گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مزید 94کنفرم کیسز سامنے آ گئے، جن کے بعد صوبے میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 1436ہو گئی۔ محکمہٴ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں 54، راولپنڈی میں 37 جبکہ قصور، سیالکوٹ اور بہاولنگر میں ایک، ایک مریض میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔ 7مریض دوسرے صوبوں سے علاج کیلئے پنجاب کے اسپتالوں میں لائے گئے ہیں، جنہیں ملا کر صوبے کے اسپتالوں میں موجودہ سیزن کے دوران لائے گئے مریضوں کی تعداد 1443ہو گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.