9 نومبر 2013
وقت اشاعت: 16:38
کراچی میں ڈینگی سے ایک اور مریض چل بسا
کراچی…کراچی میں ڈینگی سے ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد سندھ میں ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ڈینگی سر ویلینس سیل کے ترجمان کے مطابق ڈینگی سے مرنے والے شخص کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سے ہے 65 سالہ شخص دو روز قبل نجی اسپتال میں داخل ہو ا تھا جو آج دم توڑ گیا۔جس کے بعد سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 تک جا پہنچی ہے۔ ترجمان کے مطابق سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چار ہزار دو سو ستائس ہو گئی ہے۔ دوسری جانب طبی ماہرین کے مطابق یو میہ 50 سے زاید افراد ڈینگی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔