تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
11 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:9

پنجاب میں24گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید57 کیسز

لاہور…پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید57 کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعدصوبے میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد1ہزار564ہوگئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق سردی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، لیکن ڈینگی میں کوئی کمی نہیں آ رہی۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھی57مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی، جس کے بعدصوبے میں مریضوں کی تعدادایک ہزار564ہوگئی۔ راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں11اورہولی فیملی اسپتال میں19مریض لائے گئے، ان کے علاوہ لاہور کے گنگارام، جناح، جنرل اورایک نجی اسپتالوں میں27مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.