تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:47

پنجاب میں ڈینگی کے77نئے کیس سامنے آ گئے،محکمہ صحت

لاہور…پنجاب میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے77نئے کیس سامنے آ گئے، صوبے میں اب تک ڈینگی بخارمیں مبتلا13 افراد جاں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پچھلے24 گھنٹوں کے دوران لاہورمیں41 اورراولپنڈی میں 33مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعدصوبے میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعدادایک ہزار694ہوگئی۔ ایک ہزار434 مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو واپس جا چکے ہیں،157 ڈینگی وارڈز اور15 مریض ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں زیرِ علاج ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی کے تمام مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.