تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
14 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:18

دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن 14 نومبر کو منایا جائے گا

کراچی…پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن 14نومبر کوبھر پور طریقے سے منایاجائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد ذیابیطس (شوگر) کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کیلئے دنیا کو متوجہ کرنا اور اس سے پیدا شدہ پیچیدگیوں ،علامات ،علاج و پرہیز اوراس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ۔اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 347 ملین سے زائد افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلاہیں اور اس مرض سے تقریبا 80فیصد اموات کم آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اگر مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو دو ہزار تیس تک ذیا بیطس دنیا کی ساتویں بڑی جان لیوا بیماری بن جائے گا۔ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے اسباب میں موٹاپا، تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا اہم وجوہات ہیں اور چند احتیاطی تدابیرپر عمل کرکے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جبکہ مرض لاحق ہونے کے باوجود بھی معمول کے مطابق زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن اقوام متحدہ کی سفارش پر ہر برس 14نومبر کو منایا جاتا ہے جس کی ابتدا 2007 سے ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.