19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:5
نمونیا سے بچاوٴ کے عالمی دن پر کراچی میں سیمینار
کراچی…نمونیا سے بچاوٴ کے عالمی دن پر کراچی میں سیمینار ہوا۔ طبی ماہرین نے نمونیا سے بچاوٴ کے طریقے، احتیاطی تدابیر اور ویکسین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ نمونیا کے مرض سے بچاوٴ کے عالمی دن کے موقع پر میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ طبی ماہرین نے ماحولیاتی آلودگی کو نمونیا کی اہم وجہ قرار دیا۔ ماہرین کے مطابق پینے کے صاف پانی کیساتھ بچوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لئے حفاطتی ٹیکے ضروری ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں نمونیا کی بیماری کے حوالے سے چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان میں ہر سال 5 برس سے کم عمر کے 92,000 بچے نمونیا کی وجہ سے اموات کا شکار ہو جاتے ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ویکسین کے بچوں کو اس جان لیوا بیماری سے بچایا جاسکتا ہے۔