19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:51
پنجاب: مزید 52افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
لاہور…پنجاب میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 52افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار987 ہوگئی۔ رواں سال میں اب تک ڈینگی سے 15افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ محکمہٴ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں 39، راولپنڈی میں 8، بہاولپور، قصور، ملتان، سیالکوٹ میں ایک ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، جو مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ چار ماہ کے دوران لاہور اور راولپنڈی کے شہری سب سے زیادہ ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔ حکومت ِ پنجاب نے صوبائی وزیر صحت بھی تبدیل کردیا تاہم نامزد وزیر بھی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔