تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
22 نومبر 2013
وقت اشاعت: 14:33

کافی میں زیادہ مقدارمیں کیفین، خون کی روانی کیلئے بہترین

ٹوکیو…ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کافی میں زیادہ مقدارمیں کیفین ملانے سے شریانوں میں خون کی روانی میں تیزی کے ساتھ ساتھ دل کیلئے بھی بہت مفید ہوتی ہے۔ جاپان کی ایک یونیورسٹی میں تقریباً 27 طبی ماہرین نے اس تحقیق میں بتایا کہ کچھ لوگوں کو اس تجربے سے گزاراگیا جس کے بعد پتا چلا کہ کافی میں کیفین کی مقدار بڑھانے سے شریانوں میں خون کی روانی تقریبا 30فیصد زیادہ بہتر طریقے سے ہوتی ہے جو تقریباً ایک گھنٹے زیادہ دیر تک جاری رہتی ہے۔ اس تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کافی کیفین کی مقدار بڑھانے سے دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لئے بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.