تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:28

صحت مندافرادکی یادداشت بھی بہترہوتی ہے،نئی تحقیق

لندن…اگر آپ صحت مند ہیں تو یہ خوش خبری آپ ہی کیلیے ہے۔ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اچھی صحت انسان کے خیالات اور یادداشت پرمثبت اثرڈالتی ہے۔امریکا میں ہونے والی اس تحقیق میں انیس سے چورانوے سال کی عمر کے چودہ سو افراد کو شامل کیا گیا۔ان افرادسے ورزش کرانیکے بعد یادداشت کا امتحان لیا گیا۔جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ صحت مند افراد کی نہ صرف یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ سوچ بھی مثبت ہوتی ہے۔تحقیق کے مطابق کسی بھی شخص کے دل کی صحت کی جانچ پڑتال سے مستقبل میں اس کی یادداشت کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔تو آپ بھی فٹ اور اسمارٹ رہیے تا کہ عمر کے ساتھ صحت اور یادداشت بھی سلامت رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.