23 نومبر 2013
وقت اشاعت: 14:21
دبلے افراد مو ٹوںسے زیا دہ ذہین ہو تے ہیں، تحقیق
پیرس........موٹاپا جہاں کئی بیماریوں کا باعث بنتا ہے وہیں ایک حالیہ تحقیق کے مطابق موٹے افراد میں ذہانت کی سطح بھی دبلے افراد کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔ فرانسیسی طبّی ماہرین کی تحقیق کے مطابق جیسے جیسے جسمانی وزن بڑھتا ہے اس کے ساتھ سا تھ آئی کیو کی سطح کم ہوتی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے باعث جسم میں چربی جمع ہوجاتی ہے جس سے ایسے کیمیکل خارج ہوتے ہیں جو سوچنے سمجھنے والے ہا رمونز کی کارکردگی کو سست کردیتے ہیں جبکہ موٹا پے کے باعث دماغ کو خون پہچانے والی رگوں میں بھی چکنائی جم جاتی ہے جو دماغ کے کام کرنے کی صلاحیتوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔