24 نومبر 2013
وقت اشاعت: 14:32
لندن میں کینسر کے مریضوں کی سہولت کے ہوٹل
لندن…لندن میں کینسر کے مریضوں کی سہولت کے لیے منفرد ہوٹل بنایا گیا ہے۔ مریض دوران علاج اسپتال کے بجائے فور اسٹار ہوٹل میں قیام کرسکتے ہیں۔کینسر کے علاج کے لیے لندن آنے والے افراد اس خوبصورت ہوٹل میں رہ سکتے ہیں۔ کیمو تھراپی جیسے اذیت ناک عمل سے گزرنے والے مریض یہاں کے پرسکون ماحول اور بہترین سہولتوں کی وجہ سے وقتی طور پر اپنا غم بھول جاتے ہیں۔