تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 22:31

خانیوال: جڑواں بچیوں کاجسم آج آپریشن کے ذریعے الگ کیا جائے گا

خانیوال…خانیوال میں پیدا ہونے والی جڑواں بچیوں کا جسم ایک دوسرے سے آج ملتان کے نشتر اسپتال میں الگ کیا جائے گا۔خانیوال میں 3دن پہلے سلیم نامی شخص کے گھر پیدا ہونے والی جڑواں بچیوں کو نشتر اسپتال میں سرجری کے لئے منتقل کر دیا گیا۔ جہاں آج ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم دونوں بچیوں کا جسم ایک دوسرے سے الگ کرے گی۔ ڈاکٹرز کے مطابق دونوں بچیاں بالکل نارمل ہیں تاہم ان کے پیٹ کی جلد آپس میں جڑی ہوئی ہے ۔ڈاکٹر پر امید ہیں کہ دونوں بچیوں کو وہ الگ کرنے کے لئے وہ ایک کامیاب آپریشن کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.