25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:41
لندن: خواتین میں ہولاہوپ ایکسر سائز کی مقبولیت
لندن …این جی ٹی …عام طور پر مردوخواتین کو بڑھے ہوئے پیٹ کی شکایت ہو تی ہے جس کیلئے ڈائٹنگ بھی کی جاتی ہے لیکن نتیجہ صفر۔ لندن میں فٹنس ماہرین نے اس کا آسان حل پیش کر تے ہو ئے ہولاہوپ کے ساتھ ایکسر سائز کو بہترین ذریعہ قرار دیا ہے جس کیلئے خصوصی کلاسز کا بھی انعقاد کیا جارہاہے۔ بر طانیہ میں بڑھے ہوئے پیٹ کی شکایت رکھنے والی خواتین پلاسٹک کے لچکدار ہو لاہوپ رنگ کو اپنی کمر کے گرد پہن کر تیز میوزک کے ساتھ انسٹرکٹر کی رہنمائی میں ایکسر سائز کرتی ہیں جو کہ آج کل کافی مقبول ہو رہاہے۔ماہرین کا اس بارے میں کہناہے کہ ایک گھنٹے تک ہولاہوپ کو کمر کے گرد مسلسل گھمانے سے 4 سو سے زائد کیلو ریز کو گھٹایا جاسکتاہے ۔