26 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:55
بچوں کازیادہ دیر ٹی وی دیکھنا وزن میں اضافے کا باعت ہوسکتا ہے، تحقیق
نیویارک …ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھنے والے بچوں کے وزن میں اضافہ ہوجاتا ہے۔یہ تحقیق نیو یارک میں 9 سال سے 16 سال کے بچوں پر کی گئی۔تحقیق میں بچوں کے والدین سے پوچھا گیا تھا کہ ان کے بچے کتنا وقت ٹی وی، ڈی وی ڈیز ، کمپیوٹر اور وڈیو گیمزکھیلتے ہوئے گزارتے ہیں۔ والدین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ بچے زیادہ تراپنا وقت ٹی وی دیکھنے میں گزارتے ہیں جبکہ ماہرین کے مطابق بچوں کوروزانہ زیادہ سے زیادہ دوگھنٹے ٹی وی دیکھنا چاہیے۔تحقیق میں شامل 4 ہزار3سوبچیوں میں سے 17 فیصداور 3 ہزار 5سو بچوں میں سے 24 فیصد بچے ایسے تھے جن کا وزن اپنی عمر سے زیادہ تھا۔