تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
30 نومبر 2013
وقت اشاعت: 15:1

پنجاب: مزید 25 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

لاہور…پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ رواں سیزن میں ڈینگی وائر س نے سب سے زیادہ لاہور اور راولپنڈی کو متاثر کیا۔پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نئے مریضوں میں 17کا تعلق لاہور،6کا راولپنڈی سے ہے۔ جبکہ گوجرانوالہ اور ساہیوال میں ایک ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار385 ہو گئی ہے۔ لاہور کے پوش علاقوں گلبرگ ،کینٹ اور شالیمار ٹاوٴن ڈینگی کے زیادہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.