تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
30 نومبر 2013
وقت اشاعت: 15:49

موسم سرما میں جلد مختلف مسائل کا شکارہوجاتی ہے، ماہرین

کراچی…موسم سرما میں جلد مختلف مسائل کا شکار ہو جاتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے توجلدمختلف امراض کا شکار ہوسکتی ہے۔موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی فضا کی قدرتی نمی میں کمی آجاتی ہے۔ سرد اور خشک ہوائیں نہ صرف چہرے بلکہ ہاتھوں اور پیروں کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ اِنتہائی حساس جلد کی حامل خواتین اور مرد خشکی کے اس حملے سے فوری طور پر متاثر ہوتے ہیں۔ ان کی جلد بے رونق خشک اور کھردری ہونے لگتی ہے اور کئی لوگوں کے ایگزیما بھی ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ چہرے پر کیل مہاسے بھی بڑھ جاتے ہیں،نہ صرف چہرے کی جلد بلکہ اس سے سر کی جلد بھی متاثر ہوتی ہے جس سے بیشتر لوگوں کے سر کے بال بھی جھڑنے لگتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مناسب خوراک پانی، اور بھرپور توجہ سے اس موسم میں بھی جلد کو بہتر رکھا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.