تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 12:39

ایل آر ایچ اسپتال پشاور کی ایکو مشینیں خراب،وزیر صحت نے نوٹس لے لیا

پشاور… پشاور کے سب سے بڑے تدریسی اسپتال ایل آر ایچ میں پانچ میں سے چار ایکو مشینیں گذشتہ آٹھ مہینوں سے خراب پڑی ہیں جس پر وزیر صحت خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ سے وضاحت طلب کر لی۔ پشاور کے مصروف ترین لیڈی ریڈنگ اسپتال میں گزشتہ 8 ماہ سے چار ایکومشینیں خراب پڑی ہیں۔ بھانڈا اس وقت پھوٹا جب وزیر صحت شوکت یوسف زئی کو اسپتال کے دورے کے دوران ایکو مشینوں کی خرابی کا علم ہوا۔ وزیر صحت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر صحت نے اسپتال کے چیف ایگزیکٹو سے وضاحت طلب کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.