3 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 3:25
دعا انسانی جذبات کو کنٹرول میں رکھتی ہے،نئی تحقیق
برلن… این جی ٹی…کہتے ہیں کہ جہاں دوا کام نہ آئے وہاں دعا کام آتی ہے اور اب تو اس بات کو سائنس نے بھی ثابت کر دیا ہے۔جی ہاں جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دعا مانگنے سے نہ صرف انسان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے انسان کو اپنے رویے اور جذبات کو قابو رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دعا مانگنے کا عمل قوت اردادی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ انسانی لالچ او ر غیر ضروری ترغیبات پر کنٹرول رکھنے میں بھی مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔