3 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 7:59
پنجاب میں مزید 28افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
لاہور…پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 28افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد2ہزار447ہوگئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 6اورلاہور میں19افرادڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے۔صوبے میں اب تک ڈینگی کے دو ہزار 357 کنفرم مریض صحت یابی کے بعد اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کومفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔