4 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 15:58
شہد کے استعمال سے وزن میں کمی کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
نیویارک…نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شہد کے استعمال سے وزن میں کمی کی جاسکتی ہے۔ حالیہ تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو سونے سے قبل ایک چمچہ شہد پینے سے ہفتے میں ایک پاوٴنڈ تک وزن میں کمی کی جاسکتی ہے۔ شہد قدرتی شکر کا مجموعہ ہے اور شہد میں موجود اجزاء جسم کی اضافی چربی کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔