6 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 15:44
لیڈی ریڈنگ اسپتال کی نرسز نے احتجاج کی دھمکی دے دی
پشاور…پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی نرسز نے اپنے مطالبات کے حق کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر 3 دنوں میں ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاجاً کام چھوڑ دینگے۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کی نرسوں نے علامتی ہڑتال کرتے ہوئے مطالبات کے حق کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نرسوں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سروس اسٹرکچر تیار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے عملدرآمد کے نوٹیفیکیشن میں حیلے بہانوں سے کام لیا جارہا ہے، جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر 3 دنوں میں ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاجاً کام چھوڑ دینگے۔